ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی اقتدار میں کسان خودکشی کرنے کو مجبور: اکھلیش یادو

بی جے پی اقتدار میں کسان خودکشی کرنے کو مجبور: اکھلیش یادو

Sun, 03 Jul 2022 23:02:57    S.O. News Service

لکھنؤ،3؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کو دعوی کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں ریاست کے کسان خودکشی کرنے کو مجبور ہیں۔ آج جاری ایک بیان میں ایس پی سربراہ نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اس کے اقتدار میں ریاست کے کسان مہنگائی اور قرضی کے چنگل میں پھنستا جا رہا ہے اور خودکشی کرنے کو مجبور ہے۔

اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں نے کسانوں اور نوجوانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ ایک طرف جہاں کسانوں کو جیپ کے پہیوں سے کچلا جا رہا ہے، وہیں دوسری طرف بی جے پی حکومت کا بدعنوانی بھرا نظام کسانوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ جھانسی میں زمین کی پیمائش کے لئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازم کے ذریعہ رشوت طلب کئے جانے پر کسان کی خودکشی کی خبر کافی تکلف دہ ہے۔ اکھلیش نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں متعلقہ ملازم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ ساتھ ہی متوفی کے اہل خانہ کو مالی معاونت فراہم کی جانی چاہئے۔


Share: